بلوچستان کے شہر دکی میں ناصر آباد کے علاقے میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 کان کن کوئلہ کان کے اندر پھنس گئے تاہم 6 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ریسکیو نہ ہوسکے۔
دکی میں یونین کونسل ناصر آباد کے علاقے میں دوتانی کول مائنز ایریا میں کوئلہ کان کے اندر مٹی کا تودہ گرنے سے 3 کان کن کوئلہ کان کے اندر پھنس گئے۔
مائنز انسپکٹر صابر شاہ کاکڑ کے مطابق واقعہ اتوار کو دن 2 بجے اس وقت پیش آیا جب کان کن کوئلہ کان کے اندر کان کنی کررہے تھے، 6 گھنٹے گزرنے کے باوجود کان کن تاحال کان کے اندر پھنسے ہوئے ہیں جبکہ وہ مٹی کا تودہ گرنے کی وجہ سے پھنس گئے۔
دکی میں کوئلہ کان کے اندر زہریلی گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحق
انہوں نے مزید کہا کہ پھنسے ہوئے کانکنوں میں لعل محمد ،حضرت خان اور محمد نبی شامل ہیں، تینوں کان کنوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔
ریکسیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے، کان کن 617 فٹ نیچے پھنسے ہوئے ہیں، ساتھ واقع دوسرے کوئلہ کان کے ہوائی کے ذریعے کانکنوں کو ریسکیو کیا جارہا ہے، امید ہے ریسکیو آپریشن 3 گھنٹے تک مکمل کرلیا جائے گا۔