سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بند گلی میں چلی گئی، مذاکرات کے دروازے ہی نہیں کھڑکیاں اور روشندان بھی بند ہوچکے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کوئی ادارہ بند گلی میں نہیں گیا، صرف تحریک انصاف بند گلی میں چلی گئی ہے جو سیاست دانوں سے بات کرنا نہیں چاہتی اور جن سے کرنا چاہتی ہے انہوں نے دوٹوک جواب دے دیا ہے۔
عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ اب سارے دروازے ہی نہیں، کھڑکیاں اور روشندان بھی بند ہو چکے ہیں۔
پی ٹی آئی بتائے چاہتی کیا ہے؟ انہیں این او سی مل جائے تو ہم حاضر ہیں، عرفان صدیقی
ہم جمہوری لوگ ہیں، نہیں چاہتے کہ صوبے میں گورنر راج لگے، گورنر خیبرپختونخوا
مسائل کے حل کیلئے سیاستدانوں کو ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا پڑے گا، بلاول بھٹو
ان کا کہنا تھا کہ عارف علوی صاحب کے پاس صرف ایک ہی آپشن بچا ہے کہ وہ اڈیالا جیل جاکر اپنے لیڈر سے مذاکرات کریں اور انہیں سمجھائیں کہ دنیا بدل چکی ہے اور انہیں بھی اب نئی حقیقتوں کو تسلیم کر لینا چاہیئے۔