Aaj Logo

شائع 12 مئ 2024 06:55pm

خالد مقبول صدیقی متفقہ طور پر ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب

سابق کنوینر خالد مقبول صدیقی کو متفقہ طور پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں پاکستان ہاؤس میں ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل ، انیس قائمخانی، فیصل سبزواری، امین الحق اور رضوان بابر شریک ہوئے۔

ایم کیوایم پاکستان نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

ایم کیو ایم کبھی بوڑھی نہیں ہوگی، خالد مقبول صدیقی

ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں مرکزی کمیٹی نے متفقہ طور پر پارٹی کے سابق کنوینر خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کا چیئرمین منتخب کرلیا۔

ترجمان ایم کیو ایم نے بتایا کہ اجلاس میں پارٹی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں مرکزی کمیٹی کی تنظیمی اور سیاسی امور پر معاونت کے لیے اعلیٰ سطح کی مرکزی کونسل کی تشکیل کا فیصلہ بھی کیا گیا، جس کے ارکان کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

Read Comments