Aaj Logo

شائع 12 مئ 2024 06:24pm

بیرسٹرگوہر کا عمران خان کی صحت سے متعلق عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق عدالتی حکم عدولی کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت اور سلامتی بنیادی اہمیّت کی حامل ہے، سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی صحت و سلامتی کروڑوں پاکستانیوں کے لیے مسلسل تشویش کی ایک بڑی وجہ ہے۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ عدالت عمران خان اور بشریٰ بی بی کے بااعتبار ڈاکٹرز سے باقاعدگی سے طبی معائنے سے متعلق اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے، اس معاملے پر جیل انتظامیہ اور حکومتی مشینری کی جانب سے حکم عدولی کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔

Read Comments