وزیر اعظم شہباز شریف نے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل پیش کرنے پر چاندی کا تمغہ جیتنے والی قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 10لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
اذلان شاہ کپ میں قومی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا اور فائنل میں جگہ بنائی جہاں انہیں جاپان کے ہاتھوں شکست ہوئی اور گرین شرٹس چاندی کا تمغی جیت سکے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو ان کی عمدہ کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور ٹیم کے ہر کھلاڑی کلے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔
پاکستان ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، لاہور ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
وزیراعظم نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پی ایم ہاؤس بھی مدعو کر لیا اور ذرائع کے مطابق 2دن میں قومی ہاکی ٹیم کو وزیراعظم ہاؤس میں بلایا جائے گا۔
دوسری جانب اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس دکھانے والی قومی ہاکی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ افیئرز رانا مشہود نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر اولمپیئنز اور حکومتی آفیشلز بھی کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے موجود تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں شکست کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کیلیے بڑا اعلان
قومی ٹیم فائنل ناقابل شکست رہی تھی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان نے پاکستان کو پینالٹی اسٹروک پر شکست دی تھی۔