Aaj Logo

شائع 12 مئ 2024 12:47pm

بلوچستان کو کنٹرول کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے کے زمینداروں کے وکیل بننے کے بجائے جج بن کر فیصلے کریں، صوبے میں گیس بجلی کا بحران ہے اور لاپتہ افراد کا مسئلہ بھی فوری حل طلب ہے، بلوچستان کو کنٹرول کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔

کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے باہر زمینداروں کے دھرنے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلوچستان میں زراعت اور لائیو اسٹاک کا انحصار ٹیوب ویلز کے پانی پر ہے لیکن یہاں صرف تین گھنٹے بجلی آتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے چھوٹے کاشت کار بڑی مراعات کے حق دار ہیں، گندم کے سرکاری نرخ حقائق کے مطابق نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت بلا تعطل بلوچستان میں بجلی فراہم کرے، جماعت اسلامی زمینداروں کے دھرنے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

Read Comments