خیبر پختونخوا میں درجہ حرارت میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ صحت کی جانب سے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے اسپتالوں میں کول اسپیسز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے محکمہ صحت کو اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک ٹریٹمنٹ یونٹ قائم کرنے سمیت دیگر اقدامات کی ہدایت کردی۔
مراسلہ کے مطابق ہیٹ اسٹروک ٹریٹمنٹ یونٹس کا فوری قیام یقینی بنایا جائے، ڈی ایچ اوز کو فوکل پرسنز تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ اسپتالوں میں ضروری ادویات کی دستیابی کےلیے اقدامات اٹھائے جائیں، اضلاع کی سطح پر ہیٹ اسٹروک سے متعلق آگاہی مہم چلائیں، وارڈز اور انتظار گاہوں میں ٹھنڈے پانی کا بندوبست کیا جائے۔