شاہراہ کاغان پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سیاح اور مقامی افراد پھنس گئے۔
شاہراہ کاغان گھنول کے مقام پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسنے والے سیاحوں نے راستہ پیدل عبور کرنا شروع کر دیا۔
7 گھنٹے انتظار کے بعد بزرگ خواتین سمیت دیگر افراد نے پہاڑ پر چڑھ کر منزل مقصود کی جانب سفر شروع کیا۔
واقعہ کے بعد این ایچ اے حکام کا کہنا تھا کہ مشینری روانہ کردی گئی، لینڈ سلائیڈنگ ہٹانے میں وقت لگے گا۔