Aaj Logo

شائع 11 مئ 2024 11:21pm

گندم بحران پر عمران خان کے ہمشکل کی ویڈیو وائرل

کسانوں کے حال ہی میں جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران آن لائن گردش کرنے والی ویڈیو نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔

گندم بحران پر عمران خان کے ہمشکل کی ویڈیو وائرل نے سوشل جوں ہی وائرل ہوئی تو قیاس آرائیاں بھی شروع ہو گئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کا ہمشکل گندم کے کھیتوں کا معائنہ کر رہا ہے ، سوشل میڈیا پر وائرل میں موجود شخص کا انداز اور لباس ہو بہ ہو عمران خان جیسا ہے۔

وائرل ویڈیو میں موجود شخص خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے ایک ٹِک ٹاکر نعیم اللہ کی ہے۔ نعیم اللہ نے یہ ویڈیو 2 مئی کو اپنے ذاتی ٹِک ٹاک اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی تھی۔

24 سیکنڈز کی ایک ویڈیو میں عمران خان سے مشابہت رکھنے والے شخص کو گندم کےکھیتوں سےگزرتے ہوئے دکھایا گیا ۔ جس پر صارفین نے مزہ مزہ کے تبصرے بھی کئے ۔

Read Comments