ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ پر دہشتگردوں نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی سی ڈی ایل) کے ملازمین کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور ایک ملازم موقع پر بھی جاں بحق ہو گیا جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق او جی سی ڈیل کے جاں بحق اور زخمی ملازمین کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس اور پیرا ملٹری فورس وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو حکا م نے تصدیق کی کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد او جی سی ڈی ایل کے ملازم ہیں جو جھل مگسی سے ڈیرہ مراد جمالی آ رہے تھے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والے سعید بگٹی کا تعلق نصیر آباد سے ہے جبکہ زخمی خالد اور عابد کا تعلق خانیوال اور کبیر والا سے ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جن کو مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا ہے۔