Aaj Logo

شائع 11 مئ 2024 06:48pm

سستے انڈوں کے لالچ میں شہری لاکھوں روپوں سے محروم

سستے انڈوں کا اشتہار دیکھ کر شہری لاکھوں روپوں سے محروم ہوگیا۔

وزیرآباد میں سستے انڈوں کا اشتہار دیکھ کرآنے والا شخص لٹ گیا۔ ذرائع کے مطابق خوشاب کا رہائشی محمد وارث سستے انڈے خریدنے گکھڑ منڈی آیا تھا جہاں نامعلوم افراد نے اسے ویرانے میں لے جا کر لوٹ لیا۔

مسلح افراد نےمحمد وارث سے 4 لاکھ 75ہزار روپے لوٹے۔ شہری نے حکومت پنجاب سے اس واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا گیا۔

Read Comments