اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، جاپان نے پاکستان کو فائنل میں شکست دے دی۔ اذلان شاہ کپ کے فائنل کا فیصلہ پنالٹیز پر ہوا۔
اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا گیا، پاکستانی ٹیم نے ڈٹ کر حریف ٹیم کا مقابلہ کیا۔
پہلے کواٹر میں جاپان نے پاکستان کے خلاف ایک گول کیا تو تیسرے کواٹر میں احمد ایاز نے جاپان کے خلاف کو کر کے میچ ایک ایک ے برابر کیا، تیسرے کواٹر میں ہی پاکستان کی جانب سے عبدل الرحمان نے ایک اور گول داغا تو اسکور بورڈ پر پاکستان نے برتری حاصل کر لی۔
چوتھے کوارٹر میں جاپانی کھلاڑی کازوماسا نے گول کیا، اسکور بورڈ پر پاکستان اور جاپان کا میچ 2-2 گول سے برابر ہو گئے۔ چوتھے کوارٹر کے اختتام تک میچ برابر رہا۔ اذلان شاہ کپ کے فائنل کا فیصلہ پنالٹیز پر ہوا۔ جاپان نے پہلے 4 پنالٹی شوٹ آؤٹ پر گول کیے۔ پاکستان نے شوٹ آؤٹ ضائع کرتے ہوئے صرف ایک گول کیا۔
13 سال بعد پاکستان قومی ہاکی ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور وہ آج ملائیشیا میں جاپان کے ساتھ فائنل کھیل رہی تھی۔