Aaj Logo

شائع 11 مئ 2024 04:48pm

آئی ایم ایف نگراں حکومت کے معاشی اقدام کا متعرف، موجودہ حکومت کو بھی مشورہ

آئی ایم ایف کے معاون وفد نے نگراں حکومت کے معاشی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے موجودہ حکومت سے نگراں دورکی پالیسیوں پرعملدرآمد کی سفارش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت نے پرائمری سرپلس کا ہدف حاصل کرنے کے لیے سخت کوشش کی جبکہنگراں حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث بیرونی آمدن بحال ہوئی۔

وفد آئی ایم ایف کے مطابق نئی حکومت نگراں دور کی معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد جاری رکھے، قرضوں کو کم کرنے کے لیے نگراں دور کے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے۔

آئی ایم ایف کے مطابق نگراں حکومت نے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات شروع کیے اورنگراں دور میں ایف بی آر کی آٹومیشن کا منصوبہ شروع ہوا، پاکستان ملکی آمدن بڑھانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔

Read Comments