Aaj Logo

شائع 11 مئ 2024 03:15pm

عدالت کا کم عمر لڑکیوں کا نکاح پڑھانے والے کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر لڑکیوں کا نکاح رجسٹر کرنے پر نکاح رجسٹرار اور نکاح خواں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے عظمت بی بی کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔ عظمت بی بی نے اپنی چودہ سالہ بیٹی کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نے کہا کہ کمسن بچوں کی شادی روکنے کے حوالے سے واضح احکامات جاری کر رکھے ہیں، نکاح کے وقت دلہن کی عمر سے متعلق دستاویزات ضروری ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود کمسن بچوں کی شادیاں جاری ہیں، بظاہر نکاح رجسٹرار اور نکاح خواں عدالتی ہدایات کی پیروی نہیں کر رہے۔

عدالت نے کہا کہ متعلقہ ادارے ایسے نکاح رجسٹرار اور نکاح خواں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

Read Comments