Aaj Logo

شائع 11 مئ 2024 02:50pm

بار بی کیو کے شوقین ہوشیار، مصالحہ لگانے کیلئے پوچھے کا استعمال ہونے لگا

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز ویڈیوز اور تصاویر تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ ہی لیتی ہیں۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ایسے ہی ویڈیو نے توجہ خوب سمیٹ لی ہے، جس میں شیف فرش صاف کرنے والے پوچھے سے باربی کیو پر مصالحہ لگاتے دکھائی دیے۔

معروف شیف میٹ کاپر کی جانب سے اس ویڈیو پر ردعمل بھی دیا گیا اور حیرانگی کا اظہار بھی کیا گیا۔

جبکہ ساتھ ہی اس دلچسپ ویڈیو کو صارفین کے لیے بحث کی وجہ بھی بنا گیا۔

انسٹاگرام پر اپلوڈ پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ یہ سچ مچ باربی کیو موپ سوس ہے۔ جبکہ ساتھ ہی ڈسکلیمر بھی دے دیا گیا۔

جس میں بتایا گیا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ میں سے بیشتر کمنٹس کریں گے کہ یہ کھانا محفوظ نہیں ہے۔

مزید اس پوسٹ میں بتانا تھا کہ مسئلہ یہ نہیں ہے، بلکہ یہ پوچھے ڈیزائن اسی لیے کیے جاتے ہیں تاکہ انہیں بلکہ پروڈکشن میں بروائے کار لایا جا سکے، اس وقت جب ہزاروں پاؤنڈز کا گوشت ایک ساتھ بنایا جا رہا ہو۔

تاہم اس سب میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپی اور حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Read Comments