Aaj Logo

شائع 11 مئ 2024 02:44pm

دہشتگردوں کے ہاتھوں اسکول منہدم، طالبات کی آنکھیں نم ہوگئیں

شمالی وزیرستان میں آج طالبات اپنے اسکول پہنچیں تو ٹوٹی عمارت دیکھ کر آنکھیں نم ہوگئیں۔

شمالی وزیرستان میں طالبات کا گرلز مڈل اسکول دو روز قبل دہشتگردوں نے حملہ کرکے تباہ کردیا تھا۔

دہشت گردوں نے اسکول کی عمارت کو رات کی تاریکی میں بارودی مواد سے اڑا دیا تھا۔

اسکول پہنچنیں والی طالبات نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر بیٹی کو تعلیم کا حق دو کے نعرے درج تھے۔

Read Comments