سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان میں سیاسی ماحول بہتر بنا سکتے ہیں کیوں کہ وہ 1985 سے سیاست میں ہیں۔ ملکی صورتحال میں اگر بہتر یا سازگار ماحول کے لیے کوئی کردار ادا کر سکتا ہے تو وہ قائد ن لیگ ہیں۔
اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کے پاس تو کچھ بھی نہیں، نواز شریف کو ن لیگ کی صدارت کرنی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہونا ضروری ہے، کیونکہ اگر بانی پی ٹی آئی یہ لڑائی ہار گیا تو پاکستان ہار جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہار کا مطلب ہے کہ ہم ایک ایسا افریقی ملک بن جائیں گے جہاں نہ کوئی آئین ہوگا اور نہ قانون کی بات ہوگی۔