Aaj Logo

شائع 11 مئ 2024 12:46pm

24 گھنٹے قبر میں گزارنے کا چیلنج، نوجوان کے ساتھ قبر میں کیا ہوا؟

Welcome

سوشل میڈیا جہاں کئی صارفین کے لیے کارآمد ثابت ہو رہا ہے، وہیں اب کچھ شخصیات ایسی بھی ہیں جو کہ صارفین اور ویوز کی خاطر کچھ ایسا کر جاتے ہیں جس سے ان کی جان پر بن آتی ہے۔

افریقی نوجوان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ایسا ہی حیران کن اعلان کیا گیا تھا، جس میں نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو 24 گھنٹے کے لیے قبر میں بند کرے گا۔

سوشل میڈیا پر صارف اور قبر کے اندر جانے والے نوجوان ینگ سی کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی۔

جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گڑھے میں کافن موجود تھا، جس میں بجلی کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

تاہم یہ کافن عام کافن جیسا ہی تھا، جس میں ینگ سی کے پاس بیٹھنے کی گنجائش نہیں تھی، یعنی 24 گھنٹے محض لیٹ کر ہی وقت بتانا تھا، جبکہ موبائل فونز کی سہولت بھی اس میں موجود تھی، تاکہ ینگ سی بور نہ ہو۔

تاہم اس کافن باکس میں آکسیجن کے لیے خاطر خواہ انتظامات دکھائی نہیں دے رہے تھے جو کہ خود ینگ سی کے لیے بھی مشکلات پیدا کر سکتے تھے۔

24 گھنٹے کے لیے اپنے آپ کو قبر میں رکھنے کا فیصلہ دراصل انہیں قبر کے حالات اور ماحول سے متعلق کیا تھا۔

انسٹاگرام پر نوجوان کی جانب سے پوسٹ اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں صارف ینگ سی کی جانب سے قبر میں رہنے کے اپنے تجربے سے متعلق کہنا تھا کہ ’دوستوں! میں زندہ ہوں، میں ٹھیک ہوں۔

آپ میں سے بیشتر یہ سوچ رہے ہوں گے کہ مجھے کچھ ہو گیا ہے، مگر کچھ نہیں ہوا ہے، میں بالکل ٹھیک ہوں۔

تاہم نوجوان نے کہا کہ مجھے قبر میں ایک مسئلہ درپیش تھا اور وہ تھا پانی کی کمی کا۔

جبکہ اس سے قبل 8 گھنٹے کے لیے ینگ سی قبر میں گئے تھے تاہم انہیں شکایت کا سامنا تھا، قبر میں انہیں غیر اطمینان بخش صورتحال سمیت شدید پیسنے والی گرمی کا سامنا تھا۔

ینگ سی کی جانب قبر کے حال کے جاننے کے علاوہ امریکی یوٹیوبر ’مسٹر بیسٹ‘ سے بھی متاثر ہیں، جنہوں نے خود کو 50 گھنٹوں کے لیے قبر میں قید رکھا تھا۔

جس کے بعد انہیں بھی اسی اسٹنٹ کو پرفارم کرنے کا جذبہ بڑھا۔

Read Comments