Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 مئ 2024 01:35pm

ہمایوں سعید اور سوہائے علی ابڑو کی تین سال کے وقفے کے بعد واپسی

اداکار ہمایوں سعید اورسوہائے علی ابڑو ایک سال کے وقفے کے بعد ٹیلی ویژن پر واپسی کریں گے کیونکہ دونوں ڈرامے ”جینٹل مین“ میں نظر آئیں گے۔

ٹرینڈ کے برعکس ڈرامے کا پریمیئر کراچی کے ایک سینما میں ہوا۔

معروف اداکار بہروز سبزواری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نیا رجحان ہے کہ ڈرامے کا پریمیئر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامے کا اسکرپٹ بہت طاقتور ہے، کیونکہ اس میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور حمزہ علی عباسی شامل ہیں۔

حمزہ علی عباسی ورکنگ ویمین کے حق میں بول اٹھے

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ڈرامہ کامیاب ہوگا۔

”جینٹل مین’“ کراچی ایک گینگسٹر کی کہانی پر مبنی ہے۔ اسے پاکستانی اسکرین رائٹر اور ہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے لکھا ہے۔ یہ ڈرامہ اتوار (کل) کو رات 8 بجے گرین ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد مختلف اداکاروں اور اداکاراؤں نے پریمیئر میں شرکت کی۔

حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ ڈرامہ، پاکستان میں فلموں کے مقابلے میں ایک بہت بڑی انڈسٹری ہے، کیونکہ وہ ہر گھر میں دیکھا جاتا ہے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے اداکار نے مزید کہا کہ وہ اگلے دو سالوں میں بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔

تجربہ کار اداکارہ بشریٰ انصاری کا خیال ہے کہ انڈسٹری کو انڈسٹری کی ترقی کے لئے مختلف راستے تلاش کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

جب ان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور اسے ترقی کے لیے وقت درکار ہے۔

Read Comments