اگر آپ کا باتھ روم ٹائلز سے بنا ہواہے ،جس کے درمیان سیمنٹ کی لکیریں ہیں تواس کا مطلب ہے کہ یہ بہت جلدی داغ دار ہوسکتا ہے۔
اسے دوبارہ سفید بنا نے کے لیے صفائی کے ماہر نے استعمال کرنے کے لئے دو اجزاء کا اشتراک کیا ہے، اور یہ سفید سرکہ نہیں ہے۔
باقاعدگی سے صفائی اور دیکھ بھال کے بغیر باتھروم بہت داغ دار ہوسکتا ہے ، سیاہ یا سرخ ہوسکتا ہے۔
شیمپو، کنڈیشنر یا شاور جیل جیسی شاور مصنوعات بھی ٹائلز کے درمان موجود لکیروں کو غیر دلکش رنگ میں تبدیل کرسکتی ہے۔
ان بے رنگ لکیروں کی صفائی آپ کے خیال سے کہیں زیادہ آسان ہے۔
انہیں صاف کرنے کے لئے صفائی کے ماہرین، گھروں کو بیکنگ سوڈا اور ہائیڈروجن پرآکسائڈ استعمال کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔
بیکنگ سوڈا ایک قدرتی شے ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ نقصان کے بغیر ضدی داغوں سے نمٹ سکتا ہے، اس عمل میں وہ ٹائلز کو سفید کرتا ہے۔
ہائیڈروجن پر آکسائڈ ، جسے بیکنگ سوڈا کے ساتھ ملایا جاسکتا ہے ، اس میں سفید کرنے کی خصوصیات بھی ہیں۔ یہ بلیچ کی طرح مؤثر طریقے سے نمٹ سکتا ہے۔ لیکن سب سے بڑھ کر یہ کہ یہ گھر میں استعمال کرنے کے لئے کہیں زیادہ محفوظ ہے۔
ایک پیالے میں دونوں گھریلو اجزاء کو ایک ساتھ مکس کریں، جب تک کہ گاڑھا پیسٹ نہ بن جائے۔
پرانے ٹوتھ برش کا استعمال کرتے ہوئے گاڑھے پیسٹ کوٹائلز کے درمیان کی لکیروں پر پھیلائیں۔
سخت برش لینے سے پہلے اسے پانچ منٹ تک کام کرنے دیں اور پھراسے اسکرب کرنا شروع کردیں۔ اگر ضرورت ہو تو ، مزید مرکب لگائیں اور مزید پانچ منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔
ایک بار کام مکمل ہونے کے بعد ، پیسٹ کو مٹانے کے لئے کپڑے کا استعمال کریں ، اورٹائل والی جگہ کو صاف کر لیں۔
ٹائلز کو صاف ستھرا رکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہر شاور کے بعد ٹائلوں کو پونچھ لیں۔