آن لائن کمائی نے بنٹی نامی 13 سالہ پاکستانی بچے کی زندگی بدل دی ہے، نویں جماعت کا یہ طالب علم ہرماہ 20 لاکھ تک کمانے کا دعویدار ہے، جس نے اپنی کمائی سے مہنگی گاڑی اور موبائل فونز بھی خرید لیے ہیں۔
تیرہ سالہ بنٹی نے والد کو گھر بٹھا دیا، اپنے پیسوں سے والدہ کوعمرے پر بھیجا اور سونے کے کنگن بنا کر دیے۔
بنٹی نے ایک ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بھی کھول لیا جس میں 150 سے زائد بچے بشمول نوجوان تربیت حاصل کررہے ہیں۔
بنٹی کا کہنا ہے کہ اس نے قرضہ لے کر کاروبار شروع کیا، اس کے بعد آن لائن کمائی سے گاڑی، موبائل اور گھر بنائے لیکن رول ماڈل والد ہی ہیں۔
بنٹی کے بھائی کا کہنا ہے کہ بنٹی آن لائن بزنس کے ساتھ تعلیم بھی حاصل کررہا ہے جس نے اپنی محنت سے یہ مقام حاصل کیا۔
محنت کی جائے تو منزل تک پہنچنا مشکل نہیں جسے بنٹی نے ثابت کیا۔