ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انڈوں میں موجود پروٹین،ایمینو ایسڈ،منرلز اور وٹامنز کی وجہ سے ان کا بالوں پر بہت اچھا اثر ہوتا ہے۔
سر میں انڈے کی زردی لگانے سے نہ صرف بال گھنے اور مضبوط ہوتے ہیں بلکہ اس سے بالوں کی چمک اور خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ بالوں کی جڑوں کو بھی مضبوط بنانے میں مددگار ہوتا ہے.
بالوں کو گٹھنوں تک لمبے اور مضبوط کرنا چاہتی ہیں تو یہ روٹین آزمائیں
ایک یا دو انڈوں ( آپ کے بالوں کی لمبائی کے مطابق) کو پھینٹ لیں۔ اور اس مکسچر سے بالوں کو نم کر لیں۔
اور اسے ٹھنڈے پانی سے دھونے اور شیمپو کرنے سے کرنے سے پہلے بیس سے تیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
یہ ماسک بالوں کو مضبوط اور غذائیت فراہم کرتا ہے۔
ایک یا دو انڈوں کو ایک کھانے کے چمچ تیل کے ساتھ مکس کر لیں۔اور اسے بالوں کے سروں تک لگائیں۔
صرف تیس منٹ تک بالوں میں لگا ر ہنے دیں۔اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
یہ امتزاج خشک بالوں کو چمک اور موئسچرائز کرتا ہے۔
سادہ دہی میں ایک یا دو انڈے ملا لیں۔
اس مکسچر کو بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور مساج کرلیں۔
اور بیس سے تیس منٹ بعد دھو لیں۔
یہ ماسک بالوں کی جڑوں کو صاف کرنے اور صحت مند بالوں کی افزائش میں بھی مدد دے گا۔
شہد میں ایک سے دو انڈے مکس کر لیں۔
اسے بالوں میں لگائیں اور بیس سے تیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
بالوں کو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
یہ ماسک بالوں کو موئسچرائز کرے گا اور بے رونق بالوں میں جان اور چمک عطا کرے گا۔
کیلے اور ایک سے دو انڈوں کو آپس میں اچھی طرح مکس کر کے ایک پیسٹ بنالیں۔
اس ماسک کو بالوں میں لگا کر اسے بیس سے تیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
یہ ماسک بالوں کو غذا فراہم کر ے کا اور ہیئر کنڈیشنر کا کام دے گا۔
اور اسے نرم بھی بنائے گا۔
ایک یا دو انڈوں کو ناریل کے تیل کے ساتھ مکس کر کے بالوں کی جڑوں سے سروں تک لگائیں۔
اسے تیس منٹ کے لیے لگا رہنے دیں۔اور پھر شیمپو سے بالوں کو دھو لیں۔
یہ ماسک گرتے بالوں کو روکتا ہے اور انہیں ٹوٹنے سے بچاتا ہے۔
ایک انڈے کو پھینٹ کرتھورے سے پانی سے پتلا کرلیں۔اور اس مکسچر کو شیمپو اور کنڈیشنر کرنے کے بعد فائنل ٹچ دیں۔
اور چند منٹ بعد اسے ٹھنڈے پانی سے دھو ڈالیں۔
یہ بالوں کی چمک اور نرمی میں اضافہ کرے گا۔
ایک یا دو انڈوں کے ساتھ تازہ ایلو ویرا جیل ملا لیں۔
اسے بالوں کی جڑوں میں لگا کر بیس سے تیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
یہ ماسک صحتنمد بالوں کی افزائش میں مدد دے گا۔