پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے بھوانہ میں حالیہ گندم کے بحران پر نابینا بھائی حکو متی ظالمانہ اقدامات کے خلاف کسانوں کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوگئے، نابینا بھائیوں نے گا کر سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کو کسان کی پریشانی بتائی۔
گندم کے شدید بحران پر زمیندار بھی پریشان ہیں اور کسان بھی، پنجاب حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمت پر خریداری بھی نہ کئے جانے پر دو نابینا بھائی حافظ ساجد اور حافظ عابد کسانوں کی آواز بن کر حکومت کو اپنے مخصوص انداز میں گاکر کسانوں کی مشکلات بتانے لگے۔
حکومت کی جانب سے گند م کی خریداری نہ کرنے کے باعث ابھی تک کٹائی مکمل نہیں ہو سکی، جبکہ رہتی کسر موسمی صورتحال پوری کر رہی ہے۔