Aaj Logo

شائع 11 مئ 2024 12:15am

جن لوگوں کی موٹر سائیکلیں چوری ہوئی ہیں انہیں بائیکس دیں گے، گورنر سندھ

گورنر کامران ٹیسوری نے روزگار اسکیم کا علان کردیا ۔ کہتے ہیں شہر میں ٹھیلہ لگانے والے گورنر ہاؤس آئیں انہیں پہلے مرحلے میں کرائےکی دکانیں دیں گے۔

گورنر ہاؤس میں مستحقین میں پلاٹ اور چھینی گئی موٹر سائیکلیں اصل مالکان کو دینے کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں کامران ٹیسوری نے اعلان کیا کہ کراچی میں جن لوگوں کی موٹر سائیکلیں چوری ہوئی ہیں انہیں بائیکس دیں گے۔

گورنر سند کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ان کی پسند کا روزگار فراہم کریں گے،شہر میں ٹھیلہ لگانے والے گورنر ہاؤس آئیں انہیں پہلے مرحلے میں کرائےکی دکانیں دیں گے۔ ہفتے کے روز پچیس ہزار راشن گورنر ہاؤس پہنچ رہا ہے۔

گورنر ہاؤس میں چھینی گئی موٹر سائیکلیں ان کے مالکان کے حوالے کردی گئیں۔ مستحقین کو پلاٹ کے کاغذات بھی ملے اور بیماروں کے علاج کے لئے چیک بھی دئیے گئے، گورنرز نے مستحق طلباوطالبات کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھائیں گے۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے پلاٹ کے کاغذات اور چھینی گئی موٹر سائیکلیں ان کے مالکان کے حوالے کیں۔

Read Comments