سوشل میڈیا پر مختلف تصویری پہیلیاں اور غلطیاں تلاش کرنے والی تصاویر شئیر کی جاتی رہتی ہیں جنہیں سلجھانے میں انٹرنیٹ صارفین اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں۔
ایک ایسی ہی دماغ کو الجھن میں مبتلا کردینے والی تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر وائرل ہور ہی ہے جس نے لوگوں کو اپنا سر کھجلانے پر ہی مجبور کر دیا۔
وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ A سے Z تک حروف لکھے ہوئے ہیں جس میں صارفین سے غلطی کی نشاندہی کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس پہیلی کو ”برین ٹیزر“ کا نام دیاگیا ہے۔
یہ برین ٹیزر آپ کو اشارہ دے رہا ہے کہ “انسان جتنا پرسکون ہوگا، غلطی کو تلاش کرنا اتنا ہی آسان ہوگا ۔
یہ تصویر ایک ایکس صارف ڈاکٹر مائیک ڈیوس نے شیئر کی ہے۔ وہ اکثر اپنے فالوورز کو مختلف پہیلوں کے ساتھ چیلنج دیتے دکھائی دیتے ہیں۔
اس تصویر کا جواب دینے کے لیے صارفین اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لئے جواب دے رہے ہیں۔ آپ کے خیال میں اس تصویر میں کیا غلطی ہوسکتی ہے؟ کمنٹس میں جواب دیجیئے