Aaj Logo

شائع 11 مئ 2024 08:19am

امریکی سفارت خانے جانے کی کوشش ناکام ہونے پر جماعت اسلامی کا غزہ مارچ دھرنے میں تبدیل

اسلام آباد میں اسلامی جمعیت طلبا کا غزہ مارچ دھرنے میں تبدیل ہوگیا، مظاہرین نے امریکی سفارتخانہ جانے کی کوشش کی تو پولیس سے جھڑپیں ہوگئیں۔

اسلام آباد کے سرینا چوک پر اسلامی جمعیت طلبا کے زیر اہتمام غزہ مارچ کے دوران ریڈ زون میں داخلے کی کوشش پر کارکنوں کی پولیس سے جھڑپ ہوئی جبکہ پولیس نے ریلی کو امریکی سفارتخانے جانے سے روک دیا جبکہ کارکنان نے خاردار تاریں عبور کرلی۔

وفاقی دارالحکومت میں اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے غزہ مارچ کا اہتمام کیا گیا، سینیٹر مشتاق احمد خان اور کاشف چوہدری سمیت دیگر کی قیادت میں ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ و طالبات و دیگر شریک ہوئے۔

سرینا چوک پر اسلامی جمعیت طلبا کے زیر اہتمام غزہ مارچ کے دوران پولیس نے ریلی کو امریکی سفارتخانے جانے سے روک دیا جبکہ کارکنان نے خاردار تاریں عبور کرلی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور فلسطین کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔

اسلام آباد میں غزہ بچاؤ مارچ، سینیٹر مشتاق اور منتظمین کیخلاف مقدمہ درج

مظاہرین کا اصرار تھا کہ وہ ہر صورت امریکی سفارت خانے پہنچ کر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے تاہم پولیس نے شرکاء کو امریکی سفارتخانے جانے سے روک دیا۔

پولیس کی جانب سے روکنے پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور شرکاء اور پولیس کے درمیان لڑائی اور دھکم پیل ہوئی جبکہ غزہ مارچ کے شرکاء خیابان سہروردی تک پہنچ گئے۔

جماعت اسلامی کے غزہ مارچ کا ڈی چوک پر دھرنا، پولیس اور شرکاء آمنے سامنے، مشتاق احمد کو گرفتار کرنے کی کوشش

پولیس اور انتظامیہ سے مظاہرین کے مذاکرات ناکام ہونے پر سرینا چوک کو بند کرکے وہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

پولیس نے مظاہرین کو سرینا چوک اسلام آباد سے آگے جانے سے منع کیا تو کارکنان نے پولیس پر بوتلیں پھینکنا شروع کردی جبکہ کارکنان نے خاردار تاریں بھی عبور کرلی۔

شرکاء کا ریلی سے خطاب

ریلی کے شرکاء نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کا آئین ہر شہری اور ہر سیاسی و سماجی تنظیم کو پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے، فارم 47 پر کھڑی یہ ریجیم کبھی وکلاء کے احتجاج پر پولیس کو دھاوا بولنے کا کہتی ہے تو کبھی کسانوں پر۔

شرکاء نے مزید کہا کہ انہوں نے عملا اس ملک میں آئین کو معطل کروایا ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان اسرائیلی جارحیت کے بر خلاف غزہ کے نہتے باسیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ریاست کی جانب سے انسانی حقوق اور سیاسی آزادیوں کو صلب کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کی متمنی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس

ترجمان اسلام آباد پولیس نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مظاہرین کے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کی گئ امن و امان قائم رکھنے کے لیے اسلام آباد پولیس الرٹ ہے، ریڈ زون میں مظاہرین کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، لاء اینڈ آرڈر کی تمام صورتحال کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز براہ راست کر رہے ہیں۔

Read Comments