پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 کل جمعے کے روز کھیلا جائے گا، میچ کی تیاری کے لیے قومی ٹیم نے ڈبلن میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کے کلونٹرف گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں 3 گھنٹے تک بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے 18 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، کون باہر ہوا اور کس کو موقع ملا؟
ابتدائی میچز میں عدم شرکت، کیا شاہین نے بورڈ کو آگاہ کیا ؟
پی سی بی کے مطابق تمام کھلاڑی فٹ اور سیریز کے لیے ُپرجوش ہیں، پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا۔
آئرلینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سریز کھیلے گی، میچز 22 تا 30 مئی تک کھیلے جائیں گے۔