Aaj Logo

شائع 09 مئ 2024 03:39pm

برسی سانحہ 9 مئی: پاک فوج کے حق میں ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں اور تقریبات

سانحہ 9مئی کو پورا ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں سانحہ کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکلی گئیں جبکہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد مشتعل افراد اور شرپسندوں نے فوجی املاک کو نقصان پہنچایاسرکاری تنصیبات پرحملےکئے جبکہ جی ایچ کیوپرحملہ کیا اور جناح ہاؤس نذرآتش کردیا۔ علاوہ ازیں پشاورریڈیو پاکستان کی عمارت کوتباہ کیا اور مخصوص سیاسی جماعت نے منظم حملے کیے۔

قصورمیں پاک فوج کے حق میں ریلی

قصور میں شہدائے پاکستان کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ضلع بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی جنرلاسسٹنٹ کمشنرز و دیگر ضلعی افسران و ملازمین نے ریلی میں شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے کہا کہ شہداے پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے، شہدا نے ملک کی بقا کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی ملک کی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے۔

آزاد کشمیر میں ریلی کا اہتمام

آزاد کشمیر میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر میں ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ مظفرآباد میں مہاجرین نوجوان اتحاد آذاد کشمیرکے زیرِاہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

زیروپوائنٹ ائیرپورٹ روڈ سے نکالی جانے والی ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت کی۔ ریلی شرکا کے شہداء پاکستان، آزادی کشمیر، شہدائے کشمیراورگمنام ہیروزکے حق میں نعرے لگائے۔

راولپنڈی میں پاک فوج کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے تقریبات

راولپنڈی میں سانحہ 9 مئی کی برسی منائی گی جبکہ پاک فوج کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔راولپنڈی میں اسکولوں بچوں نے پاک فوج کےساتھ اظہاریکجہتی کیا جبکہ تقریبات سپیریئرکالج چکری روڈ اورڈویژنل پبلک سکول راولپنڈی میں منقعد ہوئی۔

تقریبات میں طلبا اوراساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی

سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء کی جانب سےپاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔

مری : سانحہ 9 مئی برسی، پاک فوج سے اظہاریکجہتی ریلی

مری میں پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سانحہ 9 مئی پرریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اسسنٹ کمشنر، ڈسٹرک ایمرجنسی آفیسر، ریسکیو 1122 سمیت دیگرمحکموں کے ملازمین و افسران نے شرکت کی۔

ریلی میں سول سوسائٹی، انجمن تاجران، علماءکرام، اساتذہ اکرام، طلبہ نے بھی شرکت کی۔ پرامن ریلی جی پی اوچوک سے شروع ہو کر مرحبا چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

جہازچوک میانوالی میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی

میانوالی میں سانحہ 9 مئی کی پہلی برسی کا اہتمام کیا گیا اور اسکولوں کے بچوں نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ ریلی میں مختلف اسکولوں کے طلباءاور اساتذہ کی بڑی تعداد میں شرکت ہوئے۔ بچوں نے پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے

ہنگو میں استحکام پاکستان ریلی

ہنگو میں استحکام پاکستان ریلی میں بڑی تعداد میں عوام شریک ہوئے اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی ریلی

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی ریلی کے ترجمان عزیراعوان نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیرہرمحاز پرمیدان میں آئے، کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا، ہمیں ایسے عناصر پر نظر رکھنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اسد عمر ودیگر لوگ آج کدھرہیں، ہمارا جینا مرنا پاک فوج کیساتھ ہیں، اپنے اداروں کو سر کا تاج سمجھتے ہیں، مطالبہ کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی پرپابندی لگائی جائے۔

علاوہ ازیں لاڑکانہ میں نجاح باغ میں نصرت بھٹو کمیونٹی ہال کے باہر، سانگھر میں سماجی تنظیم پاکستان زندہ آباد موومنٹ نے پریس کلب شہدادپور کے باہر ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

Read Comments