پولیس نے لاہور میں گردوں کا غیر قانونی ٹراسپلانٹ کرنے والا ہسپتال پکڑلیا
لاہور میں ہوٹا اور ایف ائی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے راوی روڈ سے گردوں کا غیر قانونی ٹراسپلانٹ کرنے والا ہسپتال پکڑلیا۔
کارروائی میں شمع ہسپتال سے دو ڈونر اور دو رسیوور بھی پکڑے لیے گئے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے ڈونرز میں عنصر ریاض کا تعلق چیچہ وطنی سے ہے۔
ڈی جی ہوٹا نے بتایا کہ کھاریاں کے ایک رہائشی امتیازکو 20 لاکھ روپےمیں گردہ لگایا گیا۔ ذرائع ایف آئی نے کہا کہ فیصل آباد کی رہائشی بزرگ خاتون شاہین کوشمع ہسپتال میں غیرقانونی طورپرگردہ لگایا گیا۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق مریضوں کو ریسکیو کی مدد سے سروسز ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔