Aaj Logo

شائع 09 مئ 2024 09:52am

کراچی میں میٹرک امتحانات، پرچہ لیک ہونے کی ’روایت‘ تیسرے دن بھی برقرار

کراچی میٹرک کے امتحانات کے تیسرے دن بھی پرچہ لیک ہونے کی ’شاندار روایت‘ برقرار رہی ہے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی اور محکمہ اسکول ایجوکیشن کی انتظامیہ سالانہ امتحانات میں نقتل مافیا کو لگام دینے میں ناکام رہی ہیں۔

جمعرات کو کراچی میں نویں جماعت کا حیاتیات کا پرچہ مقرر وقت سے نصف گھنٹہ پہلے آؤٹ ہوگیا۔

نقل مافیا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھرپور طور پر بروئے کار لارہی ہے۔ حل شدہ پرچے واٹس ایپ گروپس میں جاری کیے جارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔

یاد رہے کہ بدھ کو بھی کراچی میں کمپیوٹر کا پرچہ آؤٹ ہوا تھا۔ سال بھر محنت کرکے امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ یہ صورتِ حال ان کے لیے سوہانِ روح ہے کیونکہ واضح طور پر اُن کی حق تلفی ہو رہی ہے۔ نقل مافیا بھرپور قوت کے ساتھ سرگرم ہے جس کے نتیجے میں وہ طلبہ بھی پاس ہو جاتے ہیں جو سال بھر برائے نام بھی محنت نہیں کرتے۔

طلہ نے امتحانی مراکز میں لوڈ شیڈنگ کی بھی شکایت کی ہے۔ سہولتوں کی کمی یا فقدان کے باعث طلبہ کو پرچے کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Read Comments