سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے کہ آخر اس خاتون نے ایسا کیا غلط طریقہ کار اپنایا ہے جس نے صارفین کو سو چنے پر مجبور کر دیا ہے ۔
کانپور کی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے، جس نے ہر کسی کو سوچنے پر مجبو کر دیا ہے کہ خاتون نے ایسا کیا کیا ہے جس سے صارفین تذبذب کا شکار ہیں۔
اونیش مشرا نامی صارف نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ایک خاتون کو اسکوٹر پر سوار انتہائی غیر روایتی انداز میں دکھایا گیا ہے۔
اس تصویر میں کیا غلطی ہے ؟ بتایئے
پہلی نظر میں اگر دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ خاتون نے کوئی غیر روایتی طریقہ نہیں اپنایا ہوا ، لیکن قریب سے دیکھنے پر ویڈیو کے وائرل ہونے کی وجہ کافی حد تک واضح ہو جاتی ہے۔
ویڈیو کو غور سے دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ ہیلمٹ پہننے والی خاتون نے اسے ایسے پہنا ہوا ہے جیسے “ کلاسک گیم پیک مین“ خاتون کا سر کھا رہا ہو ۔ در اصل خاتون نے ہیلمٹ کو غلط انداز سے پہنا ہے۔ تاہم اب بتائیے یہ غلطی پکڑنے کیلئے آپکو کتنا وقت لگا؟
ہیلمٹ پہنی خاتون کی ویڈیو پر صارفین مزے مزے کے تجزیے بھی کر رہے ہیں، کوئی عجیب و غریب انداز میں ہیلمٹ پہننے میں خاتون کے اعتماد کی داد سے رہا ہے تو کسی کا کہنا ہے کہ خاتون کا جرات مندانہ انداز یہ ثابت کرتا ہے کہ ”ہندوستان صرف نئے لوگوں کے لیے نہیں ہے“