Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 مئ 2024 09:03pm

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز میں 6 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ آپریشنز کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد انعام اللہ مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز میں 6 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک

اس کے علاوہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک اور دہشت گرد انعام اللہ ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

واضح رہے کہ 4 مئی کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے6 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا۔

Read Comments