Aaj Logo

شائع 08 مئ 2024 07:18pm

پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے حوالے سے قرار داد جمع

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین نے جمع کرائی۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ انتشاری ٹولہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، انتشاری ٹولے کا سربراہ مسلسل ریاست کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔

9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کا تصور ہمارے دشمن بھی نہیں کرسکتے، خواجہ آصف

سانحہ 9 مئی: حکومت کا کل شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنیکا فیصلہ، تقریب میں آرمی چیف کی شرکت متوقع

قرار داد میں شہداء کے مجسموں کی بے حرمتی اور حساس تنصیبات کو جلانے کی مذمت کی گئی۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ ایسے کرداروں کو کسی طور پر ملکی سیاست میں حصہ لینے کی پابندی ہونی چاہئیے، کالعدم مذہبی گروہ سیاست نہیں کر سکتا، نو مئی کو ان کردار کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔

Read Comments