عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق آج 10 گرام سونا 686 روپے اور تولہ 800 روپے سستا ہوا ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 5 ہزار 75 روپے اور فی تولہ سونا 2 لاکھ 39 ہزار روپے 200 پر آگیا۔
سونے کی عالمی قیمت5 ڈالر کمی سے 2312 ڈالر فی اونس ہوگئی۔