ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں ، میدانی علاقوں میں سورج آگ برسانے لگا، دادو اور مٹھی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ، گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ، محکمہ موسمیات نے 10 مئی کو مغربی ہواوں کے نئے سسٹم کی پیشگوئی کی ہے
سندھ اورپنجاب کے میدانی علاقوں میں جھلسا دینے والی گرمی کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہرکیا ہے تاہم آئندہ دنوں میں دراجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد کے شہری پانی کے استعمال کی کثرت کے ساتھ ساتھ احتیاط کا مشورہ دے رہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور مٹھی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم محکمہ موسمیات نے نئے سسٹم کی نوید سناتے ہوئے بتایاکہ 10 مئی سے مغربی ہوائیں داخل ہونگی جس سے پنجاب ، سندھ ،خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں بارشوں کا امکان ہے۔