وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں جلد ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے ٹیلی فونک رابطے میں ان کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے مرحوم کے بلندی درجات اور متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل میں یو اے ای کے شاہی خاندان کے لیے بے پناہ عزت اور احترام ہے ، خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے بانی مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان کی قیادت کو سراہتے ہیں، جو پاکستان کے عظیم دوست تھے۔
اسٹیٹ بینک میں 1 ارب ڈالر رکھوانے پر وزیراعظم، اماراتی صدر کے شکر گزار
متحدہ عرب امارات کے صدر نے ٹیلی فون کال اور تعزیت پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
سعودی سرمایہ کار ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، وزیر اعظم
دونوں رہنماؤں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ انہوں نے باہمی طور پر متفقہ تاریخ پر جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔