Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 مئ 2024 10:48pm

گرمی میں کن سبزیوں سے اجتناب کرنا چاہیئے؟

ویسے تو سبزیوں کا استعمال صحت کے لئے مفید سمجھا جاتا ہے لیکن کچھ سبزیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کو گرمی میں کھانے کے سبب آپ مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں ۔ وہ کون سی ایسی سبزیاں ہیں جن کو گرمی میں کھانے سے پرہیز کرنا چاہیئے؟ آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

پالک اور بند گوبھی کا استعمال گرمیوں میں نہ کریں

ویسے تو پالک اور بند گوبھی وٹامنز اور معدنیات کے بہترین ذرائع ہیں، لیکن ان میں پانی کی مقدار زیادہ نہیں ہوتی۔ اس لیے انہیں لیٹس یا ارگولا سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اور ان کا استعمال گرمیوں میں آپ کے لئے فائدہ مند نہیں ہوتا۔

پھول گوبھی

بروکلی یا پھول گوبھی کو گرم تاثیر والی سبزیوں میں شمار کیا جاتا ہے، جس کو کھانے سے انسانی جسم کے اندر گرمی پیدا ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے ماہرین گرمی سے لطف اندوز ہونے اور وٹامنز اور منرلز کی اعلیٰ مقدار سے فائدہ اٹھانے کے لیے سردیوں کے موسم میں انہیں کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

جڑ والی سبزیاں

جڑ والی سبزیاں قیمتی غذائیت سے بھر پور تو ہوتی ہیں لیکن وہ نشاستہ دار ہوتی ہیں اور انہیں ہضم کرنے کے لیے زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے گرمیوں میں اسے کھانا مناسب نہیں ہے۔

مٹر

مٹر پروٹین اور فائبر کا ایک اچھا ذریعہ ہیں لیکن گرم موسم میں یہ کچھ لوگوں میں پیٹ پھولنے کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

مکئی

مکئی تکنیکی طور پر ایک اناج ہے لیکن اسے اکثر سبزی کی طرح کھایا جاتا ہے۔ مٹر کی طرح مکئی میں نشاستہ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس سے پیٹ پھولنے کا اندیشہ ہوسکتا ہے۔

Read Comments