Aaj Logo

شائع 07 مئ 2024 07:15pm

جاپانی ڈش میں بغلوں کے پسینے کا تڑکا، لوگ کھانے کیلئے ٹوٹ پڑے

ویسے تو سوشل میڈیا پر آئے دن عجیب و غریب خبریں دیکھنے کو ملتی ہیں، لیکن اس بار جاپان سے آئی ایک خبر نے کچھ لوگوں کا جی متلا دیا ہے تو کچھ کے منہ میں پانی آگیا ہے۔

جاپان میں بغل کے پسینے کا استعمال کرتے ہوئے ایک ڈش متعارف کرائی گئی ہے، جی ہاں! آپ نے صحیح پڑھا، ”بغل کا پسینہ“، جسے روایتی جاپانی کھانے ”اونیگیری“ میں استعمال کیا جارہا ہے۔

دنیا کے دس سب سے عجیب اور دلچسپ قوانین

چینی اخبار ”ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ“ کے مطابق جاپان میں ایک مشہور روایتی ڈش سرخیوں میں ہے، اور لوگ اسے حیران کن قیمت پر خریدنے سے بھی باز نہیں آرہے۔

چاولوں سے بنی یہ ڈش کوئی معمولی نہیں ہے بلکہ ان چاولوں کو گیند کی شکل دینے کیلئے ایسی بغلوں کا استعمال کیا جاتا ہے جو پسینے سے بھرپور ہوتی ہیں۔

تاہم، دعویٰ کیا جارہا ہے کہ چاول کی ان گیندوں کو تیار کرنے پر معمور خواتین سخت حفظان صحت کے اصولوں کی پیروی کرتی ہیں۔

کھانے کے بعد اچانک پیٹ میں درد ہونے کی 5 اہم وجوہات

رپورٹ کے مطابق چاول بنانے سے قبل یہ خواتین اپنے جسم کے ان حصوں کو اچھی طرح جراثیم سے پاک کرتی ہیں۔

نظروں سے کھانے کا ذائقہ تبدیل کرنے والی نفسیاتی تکنیک

بعدازاں ان میں پسینہ آنے کے بعد ڈش تیار کرنے کیلئے اپنے ہاتھوں کو استعمال کرنے کے بجائے پسینے سے بھری ہوئی بغلوں کا استعمال کرتی ہیں۔

اس ڈش کو کھلم کھلا اس منفرد طریقے سے تیار کرنے کے بعد حیران کن قیمت پر فروخت بھی کیا جارہا ہے، جسے مقامی لوگ خوب پسند کر رہے ہیں۔

Read Comments