گورنر خیبر پختونخوا کے بیان پر مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف کا ردعمل سامنے آگیا بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلی نہ صرف اپنےحلقہ ڈی آئی خان جائینگے بلکہ جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔
بیرسٹر سی نےگورنر کے پی کو ڈی آئی خان جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے کافی شاپس سے پیراشوٹ گورنر کوبھی جلسے میں شرکت کریں جلسے میں اپکا تعارف بھی ہوجائیگا کہ آپ ڈی آئی خان سے تعلق رکھتے ہیں ۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شرط یہ ہے کہ جلسے میں قیدی نمبر 804 کے نعرے برداشت کرنا ہوں گے، جلسے میں آپ کو کوئی گندے انڈے اور ٹماٹر بھی نہیں ماریں گے، یہ ہماری ذمہ داری ہوگی۔
بیرسٹر ڈاکٹرسیف کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ سے منتخب وزیر اعلی اور پیراشوٹ پر آنے والے چونگے گورنر میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور عوامی مینڈیٹ کے منتخب شدہ رہنما جبکہ عوام نےآپ کو چار بار مسترد کیا ہے ، آباد کے کافی شاپ چونگے گورنر پشاور میں اپنے لیے دوست ڈھونڈ نے کی کوشش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہگورنر خیبرپختونخوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ، پاکستان میں آئین بھی ہے اور قانون بھی، اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے تو وہ کسی اور گھر جائیں گے، اپنی نااہلی اور کوتاہی چھپانے کیلئے اس قسم کا مؤقف نہیں دینا چاہیے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے پاس اکثریت بھی ہے پھر بھی اسمبلی اجلاس بلانے سے خائف ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ اپنا حق سڑکوں پر نکل کر مانگی۔