Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 مئ 2024 04:45pm

9 مئی کرنے اور کرانے والوں کو سزا دینا ہوگی،جوڈیشل کمیشن کے تحت تحقیقات کیلئےتیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

اہم نکات:

  • انتشاری ٹولہ صدق دل سے پاکستانی قوم سے معافی مانگے
  • مذاکرات سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہوتے ہیں فوج کے ساتھ نہیں
  • 8 فروری کو صرف 31 فیصد لوگوں نے مخصوص سیاسی جماعت کو ووٹ دیا
  • الیکشن میں فوج کی مداخلت کاکوئی ثبوت ہےتوآئینی فورمزپررکھیں
  • مسنگ پرسنزکےکمیشن نے80 فیصد کیسزکوحل کرلیا
  • پاکستان نےکسی کونہ اڈے دیے ہیں نہ دیے جائیں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل احمد شریف نے 9 مئی کو صرف فوج نہیں پورے پاکستان کا مقدمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو آئین اور قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے، جوڈیشل کمیشن کے تحت تحقیقات کیلئے تیار ہیں، سب نے دیکھا کہ کس طرح لوگوں کی ذہن سازی کی گئی، مجموعی آبادی کے صرف 31 فیصد لوگوں نے مخصوص جماعت کو ووٹ دیا، ووٹ کا مطلب یہ نہیں تھا کہ یہ 9 مئی کے حق میں تھا، اگرحالیہ انتخابات میں فوج کی مداخلت کا ثبوت ہے تو الیکشن کمیشن یا کسی آئینی فورم پر معاملہ رکھا جائے، پاکستان میں کسی کو نہ اڈے دیئے گئے ہیں نہ دیئے جائیں گے۔

نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ کچھ سیاسی رہنماؤں نے چن چن کر اہداف دیے، ہم نے دیکھا کہ صرف فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے، 9 مئی کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیں، شواہد عوام کے پاس بھی ہیں، فالس فلیگ آپریشن کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا ہم کسی اور 9 مئی سانحے کا انتظار کر رہے ہیں؟ جوڈیشل کمیشن کے لیے تیار ہیں جسمیں پورے واقعے کی تہہ تک تحقیقات ہونی چاہیے۔

سوشل میڈیا پر پاکستان کی افواج پر تواتر سے الزام لگائے جاتے ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کی افواج پر تواتر سے الزام لگائے جاتے ہیں، سچائی ہمیشہ جھوٹ پر غالب آجاتی ہے، آزادی اظہار کا مطلب امن عامہ تباہ کرنا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نفرت اور پراپیگنڈے پر ایکشن نہیں لیا گیا تو معاشرے کی بنیادیں ہل جائیں گی،عوام کو سمجھ آرہا ہے جھوٹ کہاں سے بولا جا رہا ہے۔

انتشاری ٹولہ صدق دل سے پاکستانی قوم سے معافی مانگے

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل احمد شریف نے کہا کہ ہم کسی سیاسی خاص سوچ کوآگے لےکرنہیں بڑھتے، بات چیت سیاسی جماعتوں کوآپس میں زیب دیتی ہے، انتشاری ٹولہ صدق دل سے پاکستانی قوم سے معافی مانگے۔

انہوں نے کہا کہ 8فروری کو47 فیصد ووٹ ٹرن آؤٹ تھا، کل رجسٹرڈووٹوں کا صرف31فیصد ووٹ ایک مخصوص پارٹی کوملے، مجموعی آبادی کےصرف8 فیصد نےمخصوص پارٹی کوووٹ دیا۔

پی ٹی آئی نے آئی ایس پی آر کا اعلامیہ حقائق سے متصادم قرار دے دیا

میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ مخصوص پارٹی کوووٹ ملنےکامقصدیہ نہیں کہ یہ ووٹ9مئی کےحق میں تھا،سیاست میں جھوٹ کی بنیاد پربیانیے بنائے جاتے ہیں۔

الیکشن میں فوج کی مداخلت کاکوئی ثبوت ہےتوآئینی فورمزپررکھیں

میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ الیکشن میں فوج کاکردار صرف محفوظ ماحول فراہم کرناتھا، کوئی سیاسی لیڈریاٹولہ فوج پرحملے کرے اس سےبات نہیں ہوگی، الیکشن میں فوج کی مداخلت کاکوئی ثبوت ہےتوآئینی فورمزپررکھیں۔

مسنگ پرسنزکےکمیشن نے80 فیصد کیسزکوحل کرلیاہے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ لاپتا افراد کامعاملہ پیچیدہ ہے، حالیہ ہلاک دہشتگرد لاپتا افراد کی فہرست میں شامل تھے، یہاں مسنگ پرسنزکےمعاملےکو بڑھا چڑھا کرپیش کیا جاتا ہے، اور مسنگ پرسنز کےمعاملے پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

پاکستان نےکسی کونہ اڈے دیے ہیں نہ دیے جائیں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نےکسی کونہ اڈے دیے ہیں نہ دیے جائیں گے، فوج میں رینک جتنا بڑا ہوتا ہے احتساب کاعمل اتناہی سخت ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج نے9مئی سےمتعلق اپنااحتسابی عمل تیزی سےمکمل کرلیا تھا، 6 ججزکا خط عدالت میں زیرسماعت ہے، تبصرہ نہیں کروں گا۔

دہشت گرد حملوں کی حالیہ لہر ملک کو عدم استحکام سے دوچارکرنے کی کوشش ہے، آئی ایس پی آر

ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کوسیاست میں الجھانا کسی کےحق میں نہیں، سعودی عرب پررجیم چینج کاالزام لگانا افسوسناک ہے۔

مالی سال2022-23 میں فوج نے100 ارب روپے ٹیکس جمع کرائے

میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ مالی سال2022-23 میں فوج نے100 ارب روپے ٹیکس جمع کرائے جبکہ فوج کےماتحت اداروں نے260ارب روپے ٹیکس جمع کرائے۔

انہوں نے کہا کہ صرف فوجی فاؤنڈیشن کےاداروں نے223ارب روپےٹیکس جمع کرائے، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹیزنے 23ارب روپے کےٹیکس جمع کرائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 23اپریل 2024 پشین میں 3 دہشتگردوں کومارااورایک کوگرفتار کیا، پشین سے گرفتار دہشتگرد افغان شہری ہے۔

’مجموعی طورپر239دہشتگردوں کوہلاک کیا

انہوں نے واضح کیا کہ 2024میں دہشتگردوں کےخلاف مجموعی 13 ہزار 313 آپریشنزکیے گئے، آرمی چیف کئی بارکہہ چکےدہشتگردوں کیلئےکوئی جگہ نہیں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل احمد شریف نے کہا کہ رواں سال 2 افسران اور60 جوان شہید ہوئے،جنگ آخری دہشتگردکےخاتمےتک جاری رہےگی، مجموعی طورپر239دہشتگردوں کوہلاک کیا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے روزانہ 100سے زائد آپریشن کررہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل احمد شریف نے بشام میں چینی انجینئروں پر دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے کہا کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کررہی ہے، جینی انجینئروں قافلے پر حملہ کرنے والا خودکش بمباربھی افغان شہری تھا۔

’’بھارت کی جانب سےہمیں مشرقی سرحدپرخطرات ہیں

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سےہمیں مشرقی سرحدپرخطرات ہیں، بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پرمعصوم شہریوں کونشانہ بناتی ہے، ایل اوسی پربھارتی فوج کامنہ توڑ جواب دیااوردیتے رہیں گے۔

Read Comments