لاہور میں مرغی کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں چکن 470 روپے فی کلو پر آگئی ہے۔
ایک طرف شہری قیمتوں میں کمی کو برقرار رکھنے پر زور دے رہے ہیں تو دوسری جانب دکاندار چوزے کی برآمد پر لگی پابندی کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔
دوکاندار سیل بڑھنے پر خوش ہیں اور کہتے ہیں کہ چوزے کی برآمد پر پابندی سے مزید ریٹ کم ہوگا۔
خیال رہے کہ چکن کا ریٹ 700 روپے تھا جو اتار چڑھاؤ کے بعد آج 470 روپے فی کلو پر پہنچا ہے۔