نگران دور حکومت میں اربوں روپے کی اضافی گندم درآمد کی تحقیقات پر وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی منطقی رپورٹ تیار کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
ذرائع کے مطابق گندم اسکینڈل تحقیقات پرکامران علی افضل کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس 10 گھنٹوں سے جاری ہے کمیٹی نے تفویض کیے ٹاسک کے مطابق تحقیقات کا 90 فیصد کام مکمل کرلیا ہے۔
کمیٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی جانب سے دستیاب ریکارڈ اور ثبوت رپورٹ کا حصہ ہونگے کمیٹی آج رات ہی تحقیقات کے حوالے سے کام مکمل کرنے کیلیے کوشاں ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رپورٹ مکمل ہونے کی صورت میں کل وزیر اعظم کو پیش کئے جانے کا امکان بھی ہے کمیٹی مسلسل تیسرے لگاتار معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔