Aaj Logo

شائع 06 مئ 2024 10:09pm

منشیات فروش مل نہیں رہے تو پی ٹی آئی میں شامل کرلو مل جائیں گے، گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امین گنڈا پورکا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، صوبے کے تعلیمی اداروں میں نشے کے خلاف ایکشن ہوگا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تمام تعلیمی اداروں میں طلبا کے ٹیسٹ لیے جائیں گے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز میں طلبا وطالبات کے ٹیسٹ ہوں گے ، صوبے کے تعلیمی اداروں میں نشے کے خلاف کارروائی ہوگی ، آئیس کی سزا سزائے موت ہوگی ، کیونکہ آئیس کے نشے سے ہماری قوم تباہ ہورہی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروش کی میرے پاس لسٹ آئی جس میں 48 کے نام تھے میں نے سوال پوچھا کہ میں نے کہا باقی کہاں ہیں، مجھے جواب دیا گیا کہ وہ ٹریس نہیں ہوپارہے، میں نے کہا تو پھر انہیں پی ٹی آئی میں شامل کرلو سب ٹریس ہوجائیں گے۔

نشے میں دھت مشتعل پاکستانی مسافر نے ایمریٹس کے فضائی میزبان کو ٹکر دے ماری

علی امین گنڈاپور تنقیدی انداز اپناتے ہوئے کہا کہ سافٹ ویئر اپڈیٹ ایک بہترین ایجاد ہے، جو سافٹ ویئراپڈیٹ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوا، اگر اسکا 5 فیصد بھی مافیا کے خلاف ہوجائے تو پاکستان میں ایک جیب کترا نہیں رہے گا۔

Read Comments