پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں کو اپنا مینڈیٹ واپس لینے کیلئے یہ اعتراف کرلینا چاہئیے کہ الیکشن والے دن بہت بڑی فاش غلطی ہوئی، اس غلطی کا ازالہ یہ ہے کہ تمام جماعتیں، فریقین اور مقتدرہ بیٹھیں اور کہین کہ غلطی ہوگئی ہے، ہم نے پاکستان کے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے، ان کی رائے کو دھتکارا ہے، اور پھر یہ مان کر ایک نے الیکشن کی جانب جایا جائے۔
آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ دھاندلی غیر مرئی قوتیں نہیں کرتیں، ہمیں معلوم ہے کن طاقتوں نے کردار ادا کیا اور آر اوز کا باہر نکالا، الیکشن کمیشن خواہ کچھ بھی کہے لیکن یہ تمام چیزیں سب کے سامنے ہیں۔
مخصوص نشستوں کا کیس: عدالتی فیصلے کے بعد حکومت دوتہائی اکثریت سے محروم ہوگئی، بیرسٹر گوہر
حکومت نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار کردیا
اگر مخصوص نشستوں پر فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آیا تو کیا سینیٹ انتخابات کا سارا معاملہ دوبارہ سے ہوگا؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ آئین کی تشریح کا معاملہ ہے، اگر آئین کے مطابق سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دی جاتی ہیں تو قومی اسمبلی میں صورتحال بدل جائے گی، سینیٹ کا الیکشن بھی متاثر ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کلیدی نوعیت کا معاملہ ہے جس سے ہمارے پوری پارلیمانی نظام کی تشکیل نو ہوگی۔