پشاورمیں ن لیگ کے ایم پی اے نے سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے کے گھر پر دھاوا بول دیا نیوز نے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی۔
فوٹیجز کے مطابق ن لیگ کے ایم پی اے ملک طارق اعوان غیر اخلاقی اشارے کر تے ہوئے نظر آئے۔ جبکہ ان کے ارد گرد مسلح افراد کی بڑی تعداد بھی دیکھائی دی ۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز یجز میں ایم پی اے طارق اعوان واضح طور دیکھائی دے رہے ہیں، جبکہ اس وقت آصف خان پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کیلئے اسلام آباد میں موجود تھے۔
ایم این اے محمد آصف کے گھر پر حملہ و فائرنگ کا الزام جھوٹا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے کامیابی ہضم نہیں ہورہی اسی لئے طرح طرح کے الزامات لگا رہے ہیں ایم این اے محمد آصف کے ساتھ ترقیاتی کاموں کی جنگ چل رہی ہے، جبھی آج ان کے گھر پل کے افتتاح سے متعلق بات چیت کیلئے گیا تھا۔
ملک طارق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ نگران صوبائی حکومت میں لطیف آباد میں پل پر تعمیراتی کام منظور ہوا تھا جس کے افتتاح پر ایم این اے سیخ پا ہیں، پی ٹی آئی والے اور بالخصوص محمد آصف میری کارکردگی سے خائف ہیں صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے ہمیں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، پی کے 82 کا حق کسی کو کھانے نہیں دینگے۔
سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے سیخ پا آصف خان نے کہا کہ ن لیگ ایم پی اے چارسدہ فرار ہوگئے ہیں، ملک طارق اعوان بہادر ہے تو اپنے ہجرے آجائے
دوسری جانب ن لیگ ایم پی اے اور سنی اتحاد کونسل ایم پی اے میں چپقلش سنگین شکل اختیار کر گئی، فقیر آباد پولیس ملک طارق کی گرفتاری کے لئے ان کے رہائش گاہ پر موجود ہے۔
سیکرٹری خیبر پختونخوا اسمبلی ملک طارق اعوان کے رہائش گاہ پہنچ گئے جبکہ ایس پی فقیر آباد بھاری نفری کے ساتھ ملک طارق اعوان کے گھر پر موجود ہیں۔