Aaj Logo

اپ ڈیٹ 06 مئ 2024 07:39pm

پولیس نے خودکشی کرنے والے شخص کی زندگی کیسے بچائی ؟

پولیس نے خودکشی کرنے والے شخص کی زندگی بچالی، کراچی میں فیسیوں کی ادائیگی سے پریشان ِ حال شخص مددگار15 کو اطلاع دی کہ وہ بچوں کی فیس نہ ہونے پرخود کشی کررہا ہے ۔

اظہرنامی شخص کی خودکشی کی اطلاع پر پولیس 7 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور خود کشی کرنےوالے نوجوان کی زندگی بچالی ۔

پولیس اہلکاروں نے متاثرہ شخص کو مدد کی یقین دہانی کرائی اور اسکول انتظامیہ سےبھی رابط کیا، پولیس کی کاوشوں اورجی اوزکی مددسےاسکول فیس ادا کردی گئی ۔

لڑکی پر فائرنگ کے بعد نوجوان نے خودکشی کرلی

فیس کی ادائیگی کے بعد اظہرعباس نے سندھ پولیس کے ہمدردی کے جذبے پر شکریہ ادا کیا جبکہ کراچی پولیس چیف نے بھی اہلکاروں کو شاباشی دی ۔

آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے

ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔

  • کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔

آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

  • مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042

  • امنگ: 4288665 0317

  • ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333

  • بات کرو: 5743344 0335

  • تسکین: 5267936 0332

  • روح: 3337664 0333

  • روزن: 22444 0800

  • اوپن کونسلنگ 35761999 042

یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔

  • اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

  • ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

Read Comments