پھلوں کے اندربے پناہ غذائیت پائی جاتی ہے، جو ہمارے جسم کے لیے بے انتہا مفید بھی ہیں اور ضروری بھی۔ ہماری متوزن غذا کا ایک لازمی حصہ پھل ہیں۔ اور جہاں صحت کی بات ہو وہاں پھلوں کا نام آنا لازمی ہے۔
لیکن بعض افراد پھلوں کی بجائے تازہ پھلوں کے جوس کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔
جبکہ جسطرح مکمل پھل کھانے کے فوائد ہیں ،بالکل اسی طرح کوئی نہیں جانتا کہ انہیں جوس کی شکل میں پینے کے کیا فو ئد ہیں۔ اور اسے نچوڑنے کی کیا قیمت ادا کرنی ہرتی ہے۔
ماہرین غذا کے مطابق پھلوں کے جوس کو پینےکا ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ان میں بہت زیادہ کیلوریز پائی جاتی ہیں اور جو جسم میں شوگر لیول کو بڑھانے کا سبب بن سکتے ہیں۔
پھلوں کے رس میں انتہائی کم فائبر ہوتا ہے، جو کہ ہمارے ہاضمے کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے، فائبر کے بغیر، پھلوں کے رس میں موجود شکر خون میں بہت تیزی سےجذب ہو جاتی ہے۔
جب آپ پھل کو جوس میں بدل دیتے ہیں تودراصل آپ اس کی غذائی اہمیت کو کم کردیتے ہیں، اور مزید برآں، اس کے جوس کیلوریز میں اضافے کا بھی سبب بن سکتے ییں۔
اس کے علاوہ پھلوں کے جوس میں تیزابی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں۔ جو صحت کے لیےنقصان دہ ہیں۔