کم عمر بچنے جتنا محبت کی جاتی ہے، اتنا ہی ان کا دھیان رکھنا بھی ضروری ہے، لیکن اگر دھیان نہ رکھا گیا تو انجام کچھ ایسا بھی ہو سکتا ہے جس پر بعدازاں پچھتانے کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا۔
ایسا ہی کچھ اس سوشل میڈیا ویڈیو میں ہوا ہے، جہاں ایک کم عمر بچی کو چیل اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کر رہی تھی۔
سوشل میڈیا پر کردستان کے نامعلوم علاقے کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو کم عمر لڑکیاں گھر کے صحن میں کھیل رہی ہیں۔
رات کے وقت کی اس ویڈیو میں اچانک چیل کم عمر لڑکی کی طرف آتی ہے اور اسے اٹھانے کی کوشش کرتی ہے، یوں معلوم ہو رہا ہے گویا اس بچی کو چیل اپنا شکار بنانا چاہتی تھی۔
جب ہی اسے اٹھانے کی کوشش کرتی دکھائی دی، جس میں وہ کامیاب نہ ہو سکی۔ جس کے بعد بچی کی چیخ و پکار نے نوجوان کی توجہ بھی سمیٹ لی اور جس کے بعد نوجوان نے بچی کو اس چیل کے چنگل سے چھڑایا۔
سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی کیمرے کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے توجہ دی جا رہی ہے۔
جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر حیرانگی کے ساتھ ساتھ والدین کی نااہلی بھی وجہ قرار دی جا رہی ہے