مشہور بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک لائیو کنسرٹ کے دوران سامعین میں سے کسی نے ان پربوتل پھینک دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترا کھنڈ کے دارالحکومت دہرادون کی ایک یونیورسٹی میں منعقد کیے گئے ایک میوزیکل کنسرٹ میں گلوکارہ نہایت جوش سے پرفارم کر رہی تھیں کہ اچانک سامعین میں سے کسی نے ان کے اوپر پانی کی بوتل پھینک دی۔
اس موقع پر بالی ووڈ سنگر پہلے تو گھبرا گئیں، لیکن فورا ہی اپنی گبراہٹ پر قابو پاتے ہوئے کہا، یہ کیا ہورہا ہے کیا آپ کنسرٹ روکنا چاہتے ہیں۔جس پر کنسرٹ میں موجود مداحوں نے ایک آوازا میں کہا ”نہیں“۔
مداحوں کا جواب سننے کے بعد انہوں نے مسکراتے ہوئے اپنی پرفارمنس جاری رکھی ۔
سنیدھی چوہان کے اس رویے کو سوشل میڈیا صارفین بہت پسند کر رہے ہیں۔ جن کے مطابق وہ سامعین کی اس حرکت پر شو چھوڑ کر جا سکتی تھیں، مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ واقعی وہ ایک لیجنڈ ہیں۔