نواب شاہ میں تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں مسلسل نقل مافیا کا راج رہا جبکہ آج ہونے والا دسویں جماعت کا فزکس کا پرچہ بھی قبل ازوقت آؤٹ ہوگیا۔
فزکس کا پرچہ مختلف واٹس ایپ گروپس میں وائرل ہوا اور حل شدہ پرچہ واٹس ایپ گروپس کےذریعے500 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
امتحانی مراکز میں طلبا کی جانب سے موبائل فون کا بھی استعمال کیا گیا۔ واضح رہے کہ امتحانات کے پیش نظر سندھ میں 144 کے نفاذ کے باوجود غیر متعلقہ افراد کاامتحانی مراکز میں ہجوم رہا جبکہ چھاپہ مار ویجیلنس ٹیمیں بھی منظر نامے سے غائب رہیں۔